جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سری نگر اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی دارالحکومت مظفرآباد کے درمیان چلنے والی ہفتہ وار ’کاروان امن‘ بس سروس تین ہفتوں تک معطل رہنے کے بعد پیر کے روز بحال ہوگئی۔
جہاں اس بس سروس کو 4 جولائی کو عیدالفطر کے پیش نظر معطل کردیا گیا تھا، وہیں بعد میں اسے وادی کشمیر میں حزب المجاہدین کمانڈر
برہان وانی کی 8 جولائی کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاکت کے بعد پیدا شدہ احتجاجی مظاہروں کی لہر کے سبب 11 اور 18 جولائی کو بھی معطل کیا گیا ۔
سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ 73 افراد جن میں گذشتہ بسوں کے ذریعے یہاں پہنچنے والے 63 سرحد پار کے رہائشی اور 10 کشمیری شامل ہیں، پیر کی علی الصبح تین بسوں میں سوار ہوکر مظفرآباد کی طرف روانہ ہوئے